Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ کانگریس کے 9 سے زیادہ ارکان اسمبلی کی تائید ، بی جے پی کا ادعا

اتراکھنڈ کانگریس کے 9 سے زیادہ ارکان اسمبلی کی تائید ، بی جے پی کا ادعا

نئی دہلی ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ پر عدالتی کارروائی کے دوران بی جے پی کے ایک اعلیٰ سطحی قائد نے اشارہ دیا کہ پارٹی کو کانگریس کے 9 سے زیادہ نااہل قرار دیئے ہوئے پارٹی ارکان کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان ارکان نے بی جے پی کی تائید کا برسرعام اعلان نہیں کیا ہے لیکن امکان ہیکہ طاقت کی آزمائش سے قبل مزید کئی کانگریسی ارکان اسمبلی اپنی وفاداری تبدیل کرلیں گے۔ بی جے پی اپنی حکمت عملی کو پوشیدہ رکھے ہوئے ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے صدر راج کے اتراکھنڈ میں نفاذ کا مقدمہ زیردوران ہے اور نااہل ارکان اسمبلی کا مقدمہ ریاستی ہائیکورٹ میں جاری ہے۔ اپنے کام کا انکشاف کئے بغیر بی جے پی قائد نے کہا کہ ان کی پارٹی کو کئی کانگریسی ارکان اسمبلی کی تائید حاصل ہے، اگر نااہل ارکان اسمبلی کو شامل نہ بھی کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT