Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ کے گورنر عزیز قریشی کا عہدہ خطرہ میں

اتراکھنڈ کے گورنر عزیز قریشی کا عہدہ خطرہ میں

لکھنو ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے نئے گورنر رام نائک اگلے ہفتہ دوشنبہ ۔ منگل تک لکھنو آکر اپنے عہدہ کا چارج لے لیں گے۔ ابھی تک اترپردیش کے گورنر کا اضافی چارج اتراکھنڈ کے گورنر عزیز قریشی کے پاس ہے ۔ ہر چند کہ گورنر عزیز قریشی نے اپنے اتراکھنڈ اور یو پی کے اضافی چارج کی گورنری کو بچانے کیلئے گورنر کے وقار ، منصب تک کو داؤ پ

لکھنو ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے نئے گورنر رام نائک اگلے ہفتہ دوشنبہ ۔ منگل تک لکھنو آکر اپنے عہدہ کا چارج لے لیں گے۔ ابھی تک اترپردیش کے گورنر کا اضافی چارج اتراکھنڈ کے گورنر عزیز قریشی کے پاس ہے ۔ ہر چند کہ گورنر عزیز قریشی نے اپنے اتراکھنڈ اور یو پی کے اضافی چارج کی گورنری کو بچانے کیلئے گورنر کے وقار ، منصب تک کو داؤ پر لگادیا ۔ انہوں نے مودی بھگتی کی مثال قائم کرتے ہوئے یو پی راج بھون سے فرمان جاری کرایا کہ ریاست کے تمام سرکاری دفاتر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصاویر کو ہٹاکر ان کے بجائے تمام سرکاری دفاتر میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر لازمی طور پر لگائی جائیں، اتنا ہی نہیں گورنر عزیز قریشی نے بی جے پی کو رام کرنے کیلئے اپنے لکھنو کے قیام کے دوران مندروں میں حاضری دی۔ بی جے پی کے قومی صدر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے گئے۔

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے معتمد خاص سابق ریاستی وزیر لال جی ٹنڈن سے ملنے اور نوجوان شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی کی جانب سے دیئے گئے افطار میں شریک ہوئے ۔ وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے ہی گئے ، ان تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی نے عزیز قریشی سے یو پی کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے اور اب ان کے اتراکھنڈ کے گورنر سے بنائے جانے کی بھی باری ہے۔ گو کہ عزیز قریشی گورنر اتراکھنڈ کی کرسی کو بچانے کیلئے ا پنا سب کچھ داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر گورنر عزیز قریشی کی امیت شاہ سے ملاقات ہوگئی ہوتی تو شاید ان کی گورنر کی کرسی بچ جاتی۔ بہرحال اتراکھنڈ کے گورنر کی کرسی امیت شاہ کو ’’رام‘‘ کر کے عزیز قریشی صاحب بچاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT