Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / اترپردیش اسمبلی سے سماجوادی ارکان کا واک آوٹ

اترپردیش اسمبلی سے سماجوادی ارکان کا واک آوٹ

لکھنو 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے ارکان نے اترپردیش اسمبلی سے واک آوٹ کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ہومیوپیتھی کالجس میں اساتذہ کیلئے جاری کردہ تجربہ سرٹیفیکٹس معاملہ کی ویجیلنس تحقیقات کروائی جائیں۔ وقفہ سوالات کے دوران سماجوادی پارٹی کے رکن اجول رمن سنگھ نے یہ مسئلہ اٹھایا اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ آیا حکومت اس مسئلہ میں ویجیلنس تحقیقات کروانے تیار ہے ؟ ۔ اپنے جواب میں وزیر آیوش دھرم سنگھ سائنی نے کہا کہ اس مسئلہ پر پہلے ہی ایک تحقیقات ہوچکی ہیں اور اب ویجیلنس تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے ۔ قائد اپوزیشن رام گووند چودھری نے کہا کہ جب حکومت جب ہر معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کر رہی ہے تو پھر کیوں وہ اس مسئلہ میں ویجیلنس تحقیقات سے گریز کر رہی ہے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے کہا کہ جہاں معاملات دوسری ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں وہاں سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی جا رہی ہے جبکہ اس کیس میں ایسا نہیں ہے اور ویجیلنس تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں اعلی عہدیداروں سے تحقیقات کی جائیں گی ۔ اس معاملہ میں ویجیلنس تحقیقات کروانے حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT