Thursday , December 13 2018

اترپردیش بلدیات انتخابات: دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ شروع

BHADOHI, NOV 26 (UNI):- Muslim woman stand in a queue at a polling station to cast votes during second phase voting for Uttar Pradesh Local body election in Bhadohi on Sunday. UNI PHOTO-53U

لکھنؤ، 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پارلیمانی حلقوں اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) بانی ملائم سنگھ یادو کے آبائی شہر اٹاوہ سمیت 25 اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7:30 بجے سے پولنگ شروع ہو گئی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پارلیمانی حلقوں میں پولنگ ہونے کی وجہ سے دوسرا مرحلہ برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے انتہائی اہم ہے . اسی طرح ملائم سنگھ یادو کے آبائی شہر اٹاوہ میں ووٹنگ ہونے کی وجہ سے ایس پی کے لیے بھی یہ مرحلہ کافی معنی رکھتا ہے ۔شہر کارپوریشنز کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) استعمال کیا جا رہا ہے ۔ میونسپلٹی کونسل اور نگر پنچایت کا الیکشن ووٹ کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT