Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / اترپردیش میں انکاؤنٹر کے بعد مجرم گرفتار

اترپردیش میں انکاؤنٹر کے بعد مجرم گرفتار

لکھنو۔17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کئی فوجداری مقدمات میں مطلوب مجرم جس کے سرپر 10ہزار روپئے کا انعام تھا آج پولیس کے ساتھ بریلی میں ایک انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کی شناخت اینٹی کی حیثیت سے کی گئی ۔ یہ انکاؤنٹر سیتھن روڈ نواب گنج بریلی میں ہوا ۔ اس کے قبضہ سے ایک دیسی ساختہ پستول اور کارتوس دستیاب ہوا ۔ انکاؤنٹر کے دوران ملزم اور کانسٹبل دونوں زخمی ہوگئے ۔ دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ اینٹی اترپردیش پولیس کو کئی فوجواری مقدمات میں مطلوب تھا ۔ یو پی میں آدتیہ ناتھ کے دور حکومت میں یہ پہلا انکاؤنٹر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT