Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / اترپردیش میں رام راج کا قیام اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر بی جے پی کا وعدہ

اترپردیش میں رام راج کا قیام اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر بی جے پی کا وعدہ

کانپور ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی اترپردیش کے صدر کیشو پرساد موریہ نے آج یہ اعتماد ظاہر کیا ہے کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو 403 نشستوں کے منجملہ 265 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوجائے گی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کامیابی حاصل کر کے نہ صرف حکومت تشکیل دے گی بلکہ ریاست میں رام راج بھی قائم کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کا اسی طرح صفایا ہوجائے گا ۔ جس طرح 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کا حشر ہوا تھا کیوں کہ صرف ایک خاندان ہی برسوں سے اترپردیش پر حکمرانی کررہا ہے ۔ جس سے عوام بیزار اور مایوس ہوگئے ہیں اور مجوزہ انتخابات میں ہمارا نصب العین سماج وادی پارٹی کی اقرباء پروری اور بی ایس پی کے بدعنوانیوں کا خاتمہ ہوگا ۔۔

بی جے پی رکن اسمبلی کے اسکول کو دھماکہ سے اڑا دینے کی دھمکی
کانپور ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی رکن اسمبلی کے ایک اسکول کو دھماکہ سے اڑا دینے کی دھمکی پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کرشنا کمار جو کہ حلقہ مہاراج پور کے رکن اسمبلی ستیش مہانا کے ڈرائیور کا رشتہ دار ہے ۔ ایم ایل اے سے زر تاوان وصول کرنے کے لیے ٹیلی فون پر دھمکی دی تھی ۔ پولیس نے اس کے موبائل نمبر سے پتہ چلا کر گرفتار کرلیا ۔ جب کہ ستیش مہانا علاقہ لال بنگلہ میں ایک اسکول سرسوتی ودیا مندر چلاتے ہیں انہوں نے پولیس کو یہ اطلاع دی کہ ان کے موبائل فون پر کسی نے اسکول کو دھماکہ سے اڑا دینے کی دھمکی دی ہے ۔ جس پر پولیس کی ایک ٹیم ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ اسکول پہنچ کر تلاشی لینے پر کوئی مشتبہ شئے دستیاب نہیں ۔ اسکول میں تقریبا 900 بچے زیر تعلیم ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT