Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / اترپردیش میں سرپنچوں اور گرام پنچایت ارکان کے انتخابات

اترپردیش میں سرپنچوں اور گرام پنچایت ارکان کے انتخابات

لکھنؤ ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع اور علاقائی پنچایتوں کے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے بعد اترپردیش الیکشن کمیشن نے آج 85909 دیہاتوں کے سربراہان ( سرپنچوں ) اور 7 لاکھ گرام پنچایت ارکان کے انتخاب کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کا آغاز /28 نومبر سے عمل میں آئے گا ۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر مسٹر ایس کے اگروال نے بتایا کہ یہ انتخابات 4 مرحلوں /28 نومبر ، یکم ڈسمبر ، 5  اور /9 ڈسمبر کو منعقد ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی /12 ڈسمبر کو کردی جائے گی ۔ نتائج کا اعلان اسی دن ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں تقریباً 11.42 کروڑ ووٹرس 58909 ولیج ہیڈس اور 7 لاکھ گرام پنچایت ممبرس کا انتخاب کریں گے اور اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی ریاست میں اس کی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے ۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ ضلع ارکشیریہ (علاقائی) پنچایت انتخابات پرامن طریقہ پر منعقد کئے گئے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا  اور پنچایت انتخابات جو آزادانہ و منصفانہ طریقہ پر منعقد کرنے کیلئے وسیع انتظامات کئے جائیں اور اس خصوص میں مرکزی پولیس فورس کو بھی طلب کرلیا جائے گا  ۔

TOPPOPULARRECENT