Wednesday , December 19 2018

اترپردیش میں سرکاری اراضیات کی لیز منسوخ

مظفر نگر ( اترپردیش ) ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک مقامی عدالت نے 72 افراد بشمول سماج وادی پارٹی لیڈر کے فرزند کو ہستناپور سنچوری ایریا میں منظورہ اراضیات کے لیز کو منسوخ کردیا ہے اور کہا کہ یہ حکومت کی اراضی ہے ۔ ریونیو کورٹ نے کل تمام 72 افراد بشمول شیوانی سائنی فرزند بی ایس پی راجیہ سبھا ممبر راجپال سنگھ سائنی کو منظورہ سینکڑوں ہی

مظفر نگر ( اترپردیش ) ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک مقامی عدالت نے 72 افراد بشمول سماج وادی پارٹی لیڈر کے فرزند کو ہستناپور سنچوری ایریا میں منظورہ اراضیات کے لیز کو منسوخ کردیا ہے اور کہا کہ یہ حکومت کی اراضی ہے ۔ ریونیو کورٹ نے کل تمام 72 افراد بشمول شیوانی سائنی فرزند بی ایس پی راجیہ سبھا ممبر راجپال سنگھ سائنی کو منظورہ سینکڑوں ہیکڑ اراضیات کو غیر قانونی قرار دیا اور یہ رولنگ دی کہ سرکاری اراضیات کو لیز پر نہیں دیا جاسکتا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام کرشنا شرما نے کہا کہ سرکاری اراضیات کو لیز پر حاصل کرنے شیوانی سائنی نے فرضی کوآپریٹیو سوسائٹی قائم کی جبکہ ہستناپور سنکچوری میں کروڑہا روپئے مالیتی اراضیات پر قبضہ کے الزام میں کئی افراد بشمول ریونیو کلکٹر کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT