Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / اترپردیش میں فرقہ وارانہ ماحول کیلئے کانگریس بھی ذمہ دار

اترپردیش میں فرقہ وارانہ ماحول کیلئے کانگریس بھی ذمہ دار

نئی دہلی 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے راہول گاندھی کو اترپردیش میں فرقہ وارانہ فسادات کے تعلق سے کئے گئے تبصرے پر شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ دانستہ طور پر یہ فسادات کرائے جارہے ہیں۔ پارٹی نے کہاکہ فرقہ پرستانہ سیاست کرنے والی خود کانگریس ہے اور راہول گاندھی کا بیان اِسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر ماح

نئی دہلی 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے راہول گاندھی کو اترپردیش میں فرقہ وارانہ فسادات کے تعلق سے کئے گئے تبصرے پر شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ دانستہ طور پر یہ فسادات کرائے جارہے ہیں۔ پارٹی نے کہاکہ فرقہ پرستانہ سیاست کرنے والی خود کانگریس ہے اور راہول گاندھی کا بیان اِسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر ماحولیات و سینئر بی جے پی لیڈر پرکاش جاؤدیکر نے کہاکہ اترپردیش میں جو کچھ ہورہا ہے اُس کی وجہ کانگریس ہے کیونکہ وہ سماج وادی پارٹی کی تائید کررہی ہے جو وہاں اقتدار پر ہے۔

اگر کوئی پارٹی فرقہ پرستانہ سیاست کرتی ہے تو وہ کانگریس ہے۔ اِسی جماعت نے مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد کیا اور حیدرآباد میں اُس کا مجلس کے ساتھ اتحاد ہے۔ یہاں تک کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں فرقہ پرستانہ صورتحال پر مباحث کے ذریعہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا کانگریس کا مقصد ہے۔ اُنھوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا جبکہ راہول گاندھی نے کل کہا تھا کہ اترپردیش میں جاری فرقہ وارانہ فسادات مصنوعی اور دانستہ طور پر کروائے جارہے ہیں۔ پرکاش جاؤدیکر نے کہاکہ راہول گاندھی کے بیان کو زیادہ اہمیت نہیں دی جانی چاہئے۔

نریندر مودی نے پہلے ہی یہ کہہ دیا ہے کہ آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ غربت کے خلاف لڑائی کرنی ہے یا پھر ہندو مسلم کے مابین لڑائی کو اہمیت دینی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہر شخص کو اِسی نظریہ پر کاربند رہنا چاہئے۔ پرکاش جاؤدیکر نے کہاکہ کانگریس کی سوچ مکمل فرقہ پرستانہ ہے اور وہ راہول گاندھی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ اِس سے یہی سوچ ظاہر ہوتی ہے۔ اِس دوران کانگریس نے راہول گاندھی کی مدافعت کی اور بعض پارٹی قائدین نے کہاکہ اترپردیش میں کئی ایسے عناصر ہیں جو افواہیں پھیلارہے ہیں اور فرقہ وارانہ ماحول کو فروغ دے رہے ہیں۔ بعض دیگر قائدین نے کہاکہ اترپردیش میں عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور وہ سیاسی کھلونا بنے ہوئے ہیں۔
سینئر کانگریس لیڈر شکیل احمد نے کہاکہ راہول گاندھی کا تبصرہ بالکل درست ہے۔ ایک اور لیڈر ریٹا بہوگنا جوشی نے بھی کہاکہ اُن کی پارٹی تخریبی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ راہول گاندھی نے جو کچھ کہا سچ کہا۔

TOPPOPULARRECENT