Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / اترپردیش میں مندر تعمیر کرنے والے مسلم کی تہنیت

اترپردیش میں مندر تعمیر کرنے والے مسلم کی تہنیت

متھرا ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت اترپردیش ایک گاؤں کے مسلم سربراہ کو تہنیت پیش کرے گی جس نے ضلع متھرا کے سہار گاؤں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک مندر تعمیر کروائی ہے ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے کل جاتی پورہ گاؤں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام قابل ستائش ہے اور انہیں تہنیت پیش کرنا چاہئے ۔ سہار

متھرا ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت اترپردیش ایک گاؤں کے مسلم سربراہ کو تہنیت پیش کرے گی جس نے ضلع متھرا کے سہار گاؤں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک مندر تعمیر کروائی ہے ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے کل جاتی پورہ گاؤں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام قابل ستائش ہے اور انہیں تہنیت پیش کرنا چاہئے ۔ سہارولیج کے سربراہ ( مکھیہ ) اجمل علی شیخ نے علاقہ ناگالا گجائی میں ایک مندر تعمیر کروائی ہے قبل ازیں اس گاؤں کے ہندو 4 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے دوسرے گاؤں کے مندر جاتے تھے ۔ اجمل علی شیخ نے بتایا کہ میں نے یہ مندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور گاؤں کی خواتین کی سہولت کے لیے تعمیر کروائی ہے تاکہ اپنے ہی گاؤں کے مندر میں پوجا پاٹ کرسکیں ۔ اگر چیف منسٹر نے مجھے تہنیت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT