Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اترپردیش میں کانگریس کے تنظیمی انتخابات کی تکمیل

اترپردیش میں کانگریس کے تنظیمی انتخابات کی تکمیل

ایم اے خاں کا دودہ ، رامچندرم کو رپورٹ کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن راجیہ سبھا ایم اے خان نے اترپردیش میں کانگریس کے تنظیمی انتخابات کے عمل کو پورا کرتے ہوئے رپورٹ صدر نشین اے آئی سی سی انتخابی امور رامچندرم کو پیش کردئیے ۔ صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے اترپردیش میں پارٹی کے تنظیمی انتخابات کی ذمہ داری ایم اے خان کو سونپی تھی ۔ ایم اے خان نے تین ماہ تک اترپردیش میں قیام کرتے ہوئے پارٹی کے تمام قائدین سے مشاورت کرتے ہوئے بلاک ضلع اور اسٹیٹ سطح کی رکنیت سازی مہم کو مکمل کی جس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے حلقہ پارلیمان رائے بریلی اور امیتھی بھی شامل ہے ۔ فہرست تیار کی اور دہلی میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تمام تفصیلات سے واقف کرایا اور صدر نشین سنٹرل الیکشن اے آئی سی سی رامچندرم کو رپورٹ پیش کرنے کے بعد اور کہا کہ پارٹی نے انہیں جو ذمہ داری سونپی تھی وہ اس کو بخوبی انجام دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ اترپردیش میں پارٹی کے سینئیر اور جونیر تمام قائدین نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے ۔ بالخصوص صدر اترپردیش کانگریس کمیٹی راج ببر نے بھر پور ساتھ دیا ہے ۔ وہ تین ماہ کے دوران اترپردیش کے بیشتر مقامات کا دورہ کیا اور پارٹی قائدین سے ملاقات کی ہے ۔ ان کی تجاویز اور مشوروں کو بھی راہول گاندھی تک پہونچا چکے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT