Tuesday , December 11 2018

اترپردیش کے وزیر معدنیات کے خلاف لوک ایوکت میں شکایت

لکھنو ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : اترپردیش کے وزیر معدنیات اور سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی گیاتری پرساد پرجاپتی کے خلاف اختیارات کا بیجا استعمال اور کروڑہا روپئے کے اثاثہ جات رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسٹیٹ لوک ایوکت میں شکایت کی گئی ہے ۔ لوک ایوکت مسٹر این کے مہروترا نے بتایا کہ وزیر کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے اور یہ مناسب

لکھنو ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : اترپردیش کے وزیر معدنیات اور سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی گیاتری پرساد پرجاپتی کے خلاف اختیارات کا بیجا استعمال اور کروڑہا روپئے کے اثاثہ جات رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسٹیٹ لوک ایوکت میں شکایت کی گئی ہے ۔ لوک ایوکت مسٹر این کے مہروترا نے بتایا کہ وزیر کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے اور یہ مناسب دستاویزات کی شکل ہے ۔ ضلع پرتاب گڑھ کے ایک شہری اوم شنکر دیودی نے اپنی شکایت میں چند ایک کمپنیوں کا تذکرہ کیا ہے جس کے ڈائرکٹر گیاتری ، ان کی اہلیہ اور فرزند ہیں جبکہ 1727 صفحات مشتمل مکتوب شکایت میں یہ ثبوت پیش کیا گیا ہے کہ امیتھی ، لکھنو اور موہن لال گنج میں واقع جائیدادیں ریاستی وزیر اور ان کے رشتہ داروں کی ہیں ۔ مسٹر پرجاپتی امیتھی سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں ۔ وہ ، مذکورہ شکایت پر تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھے اور وہ جھارکھنڈ میں انتخابی مہم پر جانے کی اطلاع ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT