Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / اترپردیش کے گھر میں دھماکہ ، ماں باپ اور بیٹی ہلاک

اترپردیش کے گھر میں دھماکہ ، ماں باپ اور بیٹی ہلاک

لکھنؤ ۔ /13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے پارا علاقہ کے تحت محلہ ڈاکٹر کھیڑا کے ایک گھر میں دھماکہ کے سبب ایک خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ 60 سالہ جمن اس کی 55 سالہ بیوی قمر اور 16 سالہ لڑکی سمرن آج صبح ہوئے دھماکہ میں ہلاک ہوگئے ۔ دھماکہ کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہوتا ہے کہ جمن پٹاخے بنایا کرتا تھا ۔ اپنے گھر میں دھماکو مواد رکھا تھا ۔ فارنسک ٹیم نے جمن کے گھر کے ملبہ سے نمونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ تاہم جمن کے رشتہ داروں نے کہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈر سے گیس کے اخراج کے سبب دھماکہ ہوا ہے ۔
جتن رام مانجھی کے فرزند 4لاکھ 65ہزار روپیوں کے ساتھ گرفتار
جہاں آباد(بہار) 13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر جتن رام مانجھی کیلئے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل بڑی پریشانی کھڑی ہوئی جب کہ ان کے فرزند پراوین کمار کو 4لاکھ 65ہزار روپئے نقد رقم ایک کار میں منتقل کرنے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ گیا ۔ جہاں آباد چوکی پر اُن کی کار روکی گئی اور تلاشی لینے پر 4لاکھ 65ہزار روپئے کی نقد رقم دستیاب ہوئی ۔رقم کو ضبط اور پراوین کمار کو حراست میں لے لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT