Wednesday , December 19 2018

اترکھنڈ : بس کھڈ میں گرگئی ‘ 12 افراد ہلاک

اترکاشی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترکھنڈ کے اتر کاشی ضلع میں ایک بس کے ایک کھڈ میں گرنے کے نتیجہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے اور 13 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ایک خانگی بس جانکی چٹی سے وکاس نگر جا رہی تھی کہ راستہ میں وہ ایک کھڈ میں جا گری ۔ ضلع مجسٹریٹ آشیش چوہان نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں 10 افراد جائے حادثہ پر ہی فوت ہوگئے جبکہ دو افراد قریبی دواخانہ میں جانبر نہ ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں مقامی شہریوں کی مدد سے تلاشی اور بچاو مہم شروع کردی گی ہے کیونکہ شبہ ہے کہ کچھ نعشیں جھاڑیوں میں بھی دبی ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چار افراد اس حادثہ میںشدید زخمی ہوگئے تھے انہیں علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دہرہ دون کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر اترکھنڈ نے حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT