اترکھنڈ: مدارس میں سنسکرت پڑھائی جائے گی

دہرہ دون 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اترکھنڈ مدرسہ بورڈ کی ایک نچلی کمیٹی نے ریاست بھر کے تمام مدرسوں کے نصاب میں سنسکرت اور کمپیوٹر سائینس کو اختیاری مضمون کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ اس تجویز پر آئندہ تعلیمی سال سے عمل ہوگا ۔ فی الحال مدرسوں میں ریاضی ‘ سائینس ‘ آیوش اور سماجی سائینسیس کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ اترکھنڈ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی چھ رکنی کمیٹی کا ایک اجلاس کل منعقد ہوا جس میں سنسکرت اور کمپیوٹر سائینس کو بھی اختیاری مضامین کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ بورڈ کے نائب رجسٹرار اخلاق احمد نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کو اب منظوری کیلئے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی اعلی کمیٹی سے رجوع کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT