Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / اترکھنڈ میں 10 مئی کو عددی طاقت کی آزمائش

اترکھنڈ میں 10 مئی کو عددی طاقت کی آزمائش

نئی دہلی ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج حکم دیا کہ اترکھنڈ اسمبلی میں 10 مئی کو عددی طاقت کی آزمائش کی جائے جبکہ چیف منسٹر ہریش راوت خط اعتماد حاصل کریں گے۔ اس آزمائش کے دوران 9 کانگریس ارکان اسمبلی جنہیں نااہل قرار دیا گیا ہے اگر ہائیکورٹ اجازت دے تو ووٹ دینے کے مستحق ہوں گے۔ ایک نمایاں فیصلہ سناتے ہوئے جس میں ایوان اسمبلی میں عددی طاقت کی آزمائش کے قواعد و ضوابط کا تعین کیا گیا ، سپریم کورٹ نے کہا کہ منگل کو صبح 11 بجے سے ایک بجے دن کے دوران عددی طاقت کی آزمائش کے واحد ایجنڈہ کے ساتھ ایوان کا اجلاس منعقد کیا جائے۔ اترکھنڈ اسمبلی میں 70 نشستیں ہیں۔ اگر ناراض ارکان اسمبلی کو ووٹ دینے کا حق مل جائے تو اندیشہ ہیکہ ہریش راوت کیلئے مشکل بڑھ جائے گی۔
اترکھنڈ ایم ایل ایز کی اسپیکر کے اقدام کو چیلنج کی عرضی پر آج سماعت
نینی تال سے موصولہ اطلاع کے بموجب اترکھنڈ ہائیکورٹ کل ہفتہ کو باغی کانگریسی ارکان اسمبلی کی داخل کردہ درخواست کی سماعت کرے گی جس میں قانون انسدادِ انحراف کے تحت اسپیکر کی جانب سے انہیں نااہل قرار دیئے جانے کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس یو سی دھیانی نے درخواست کی سماعت ہفتہ کو منعقد کرنے کی بات کہی تھی جبکہ باغی کانگریسی ارکان اسمبلی اومیش شرما، سبودھ بنیال اور شیلارانی راوت نے اسپیکر کی کارروائی کے جواز کو چیلنج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT