Wednesday , December 12 2018

اترکھنڈ پولیس نے شاہی امام کے گھر میں گھس کرخواتین کے ساتھ بد سلوکی

مظفر نگر : شہر کے شاہی امام مولانا محمد ذاکر قاسمی مسجد قاضیان میں تھے ان کی غیر موجودگی میں اتراکھنڈ کی پولیس اہلکار کی ایک ٹیم ایس وجے کمار کی قیادت میں بغیر کسی سرچ وارنٹ او ربغیر کسی خاتون پولیس اہلکاروں کے شاہی امام کے کھالا پار میں واقع گھر میں بغیر اجازت گھس گئے ۔گھر میں اس وقت خواتین اور بچے تھے ۔پولیس خواتین کیساتھ بد تمیزی کی ۔او رگھر کے سامان کو نقصان پہنچایا ۔

شاہی امام کے اہل خانہ کے ساتھ بد سلوکی کی خبر عام ہوتے ہی مسلمانو ں میں اشتعال پھیل گیا ۔اور عوام میں شدید برہمی او رغصہ کا ماحول پیدا ہوگیا ۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ اتراکھنڈ پولیس مفرور ملزم آس محمد کا قرقی وارنٹ لے کر آئی تھی ۔ اس نے اپنا مکا ن شاہی امام ذاکر قاسمی کو فروخت کرکے یہاں سے جاچکا تھا ۔اورپولیس نے اس مکان کو آس محمد کا مکان سمجھ کر اندر بغیرکسی وارنٹ کے اندر گھس گئی ۔

حالانکہ مکان کی باہر کی دیوار پر مولانا کے نام کی ایک تختی لگی ہوئی ہے ۔شہر کے دیگر مساجد کے ائمہ نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے او رقصور وار پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT