Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / اترکھنڈ چناؤ کے پیش نظر ہند ۔ نیپال سرحد پر چوکسی

اترکھنڈ چناؤ کے پیش نظر ہند ۔ نیپال سرحد پر چوکسی

پتھورا گڑھ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترکھنڈ میں اضلاع چمپاوا تانڈ اور پتھورا گڑھ کے پاس ہند ۔ نیپال سرحد کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سکیورٹی میں شدت پیدا کردی گئی کیوں کہ اِس ریاست میں 15 فروری کو مقررہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے مشتبہ ماؤنوازوں کی طرف سے اپیل ہوئی ہے۔ پولیس نے آج کہاکہ مشتبہ ماؤنوازوں کی طرف سے پوسٹرس، بیانرس اور پینٹ کئے ہوئے نعرے مختلف مقامات پر دیکھنے میں آئے ہیں۔ اُن کی سرگرمیاں 10 فروری سے المورا میں سومیشور کے اطراف و اکناف جاری ہیں جن کے ذریعہ وہ عوام سے چناؤ کا بائیکاٹ کرنے اور خانہ جنگی شروع کردینے کی اپیل کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT