Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / اتر پردیش میں بینکوں پر حملے

اتر پردیش میں بینکوں پر حملے

مظفر نگر ۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی کے بعد نقد رقم کی قلت سے پریشان ایک ہجوم نے موضع کاکروڈ میں ایس بی آئی برانچ پر سنگباری کردی۔ ایس ایچ او آنند مصرا نے بتایا کہ برانچ منیجر چندر موہن نے یہ شکایت درج کروائی ہے کہ بعض افراد نے کل شام بینک پر سنگباری کرکے املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ وہ بینک میں رقومات کی قلت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ پولیس نے اس خصوص میں نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ ضلع شیاملی کے فتح پور گاؤں میں پیش آیا جہاں پر کھاتہ داروں نے رقم نہ ملنے پر یو پی گرامین بینک پر کل حملہ کردیا۔ عوام نے بینک سے رقم دستیاب ہونے پر شاہ پور۔ کاندھلا روڈ پر دھرنا دیا۔ بعد ازاں پولیس نے مداخلت کرکے ٹریفک بحال کردی۔ ضلع شیاملی کے جلال آباد میں بھی پنجاب نیشنل بینک برانچ کو اچانک بند کردینے پر برہم لوگوں نے دہلی۔ سہارنپور روڈ کو بند کردیا جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک مسدود ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT