Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / اتر پردیش میں سوائن فلو سے 2افراد کی موت

اتر پردیش میں سوائن فلو سے 2افراد کی موت

لکھنؤ۔/16جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں جاریہ ہفتہ سوائن فلو سے 2افراد کی موت کے بعد حکومت نے صورتحال کا جائزہ لینے اور اس مرض کی روک تھام کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ سوائن فلو سے متاثرہ ایک سابق فوجی اور ایک خاتون کی بالترتیب 13اور 14جنوری کو یہاں کمانڈ ہاسپٹل میں موت واقع ہوگئی جس کے بعد سرکاری انتظامیہ نے تمام ہاسپٹلوں کو

لکھنؤ۔/16جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں جاریہ ہفتہ سوائن فلو سے 2افراد کی موت کے بعد حکومت نے صورتحال کا جائزہ لینے اور اس مرض کی روک تھام کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ سوائن فلو سے متاثرہ ایک سابق فوجی اور ایک خاتون کی بالترتیب 13اور 14جنوری کو یہاں کمانڈ ہاسپٹل میں موت واقع ہوگئی جس کے بعد سرکاری انتظامیہ نے تمام ہاسپٹلوں کو چوکس کردیا ہے کہ سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونوں کی جانچ کروائیں اور اس مرض کی تصدیق ہونے پر ضروری علاج کیلئے کنگ جارج ہاسپٹل سے رجوع کریں۔

ممبئی ایرپورٹ میں حملہ کی دھمکی
ممبئی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) ممبئی کے ایرپورٹ کے اطراف و اکناف سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے کیونکہ ڈومیسٹک ٹرمنس کے واش روم میں ایک تحریر پائی گئی جس میں یوم جمہوریہ پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ اس ماہ اپنی نوعیت کی دوسری وارننگ ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ گراونڈ اسٹاف نے اس دھمکی آمیز تحریر سے واقف کرایا۔

TOPPOPULARRECENT