Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / اتر پردیش میں سیلاب کا خطرہ : مرکز کا انتباہ

اتر پردیش میں سیلاب کا خطرہ : مرکز کا انتباہ

نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے اتر پردیش میں آج سیلاب کی وارننگ دی ہے جبکہ دریائے راپتی میں پانی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے ۔ مرکزی وزارت آبی وسائل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے بلرام پور ضلع میں دریائے راپتی میں پانی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے اور وہاں خطرناک سیلاب کے اندیشے لاحق ہیں۔ کہا گیا ہے کہ آج صبح دریا میں پانی کی سطح دیکھی گئی ہے جو خطرہ کے نشان سے کافی اوپر ہے اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کو چوکس کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT