Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / اتر پردیش میں وزیر اعظم کے دورہ کے انتظامات کرنے حکومت کی ہدایت

اتر پردیش میں وزیر اعظم کے دورہ کے انتظامات کرنے حکومت کی ہدایت

لکھنو 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اتر پردیش نے آج انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جاریہ ہفتے کے اواخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ کے تعلق سے ضروری انتظامات کریں۔ ریاست کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کمشنر و آئی جی ( کانپور ) اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعظم کے مجوزہ دورہ کے پیش نظر تمام

لکھنو 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اتر پردیش نے آج انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جاریہ ہفتے کے اواخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ کے تعلق سے ضروری انتظامات کریں۔ ریاست کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کمشنر و آئی جی ( کانپور ) اور انتظامیہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعظم کے مجوزہ دورہ کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کریں۔ ہوسکتا ہے کہ وہ 21 فبروری کو ریاست کا دورہ کریں اور ان کے ساتھ ان کے وزرا بھی ہوسکتے ہیں۔ آلوک رنجن نے عہدیداروں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہدایت دی کہ وہ تیاریوں میں کوئی کسر نہ رکھیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی اور اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے ملائم سنگھ کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے ۔

امیت شاہ کا آر ایس ایس
قائدین سے تبادلہ خیال
نئی دہلی 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے پی ڈی پی سے بات چیت اور بہار میں اعتماد کے ووٹ سے قبل بی جے پی صدرامیت شاہ نے آج آر ایس ایس قائدین سے ملاقات کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ آر ایس ایس دفتر کیشو کنج پہونچے اور سنگھ کے قائدین بھیا جی جوشی ‘ دتاتریہ ہوسبولے ‘ سریش سونی اور کرشن گوپال سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کرشن گوپال سے علیحدہ بات چیت کی جو آر ایس ایس میں بی جے پی امور کے نگران ہیں۔

TOPPOPULARRECENT