Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / اتر پردیش میں ٹرین حادثہ ، 38 افراد ہلاک

اتر پردیش میں ٹرین حادثہ ، 38 افراد ہلاک

رائے بریلی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 38 افراد ہلاک اور تقریباً 150 دیگر کو آج زخم آئے جب دہرہ دون۔ وارانسی جنتا اکسپریس ٹرین کا انجن اور دو متصل بوگیاں یہاں بچراوان ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اُتر گئے۔ یو پی کے وزیر منوج کمار پانڈے نے مہلوکین کی تعداد میں اضافے سے واقف کرایا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کنگ جارج میڈیکل یو

رائے بریلی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 38 افراد ہلاک اور تقریباً 150 دیگر کو آج زخم آئے جب دہرہ دون۔ وارانسی جنتا اکسپریس ٹرین کا انجن اور دو متصل بوگیاں یہاں بچراوان ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اُتر گئے۔ یو پی کے وزیر منوج کمار پانڈے نے مہلوکین کی تعداد میں اضافے سے واقف کرایا۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنو میں ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔
ضلع رائے بریلی میں بچراوان ریلوے اسٹیشن کے قریب دہرہ دون ۔ وارانسی جنتا اکسپریس کا انجن اور 2کوچس پٹریوں سے اُتر جانے کے حادثہ میں کم از کم 31 مسافرین ہلاک اور دیگر 150 افراد زخمی ہوگئے۔ دہلی میں ریلوے ترجمان انیل سکسینہ نے بتایا کہ لوکوموٹیو ڈرائیور کی نظر ریلوے سگنل سے چوک گئی جس کے نتیجہ میں ٹرین کا اننجن اور اس سے متصل 2بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔ یہ حادثہ دارالحکومت سے 50کلو میٹر بچراوان ریلوے اسٹیشن کے قریب آج صبح 9:30بجے پیش آیا۔ ریلویز نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ مہلوکین کے لواحقین کو فی کس 2لاکھ روپئے معاوضہ اور شدید زخمیوں کو فی کس 50ہزار روپئے اور معمولی زخمیوں کو 20ہزار کی یمداد فراہم کی جائے گی۔ چیف منسٹر اُتر پردیش اکھلیش یادو نے بھی حادثہ پر حزن و ملال کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء کو 2لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو ممکنہ امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ دریں اثناء وزیر ریلوے سریش پربھو نے صدر نشین ریلوے بورڈ اے کے متل اور ممبر ٹریفک اجئے شکلا کو مقام حادثہ روانہ ہونے کی ہدایت دے دی ہے۔ حادثہ کی خبر پھیلتے ہی قرب و جوار کے دیہاتوں کے عوام نے جائے وقوع پہنچ کر امداد اور بچاؤ کارروائیوں میں حصہ لیا اور ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے مسافرین کو باہر نکالنے میں اعانت کی جبکہ حادثہ کے مقام پر دلخراش منظر دیکھا گیا۔ ایک کوچ مکمل تباہ ہوگئی تھی جہاں پر مسافرین کی آہ و بکا سنائی دے رہی تھی۔ حادثہ کے مقام پر ڈاکٹروں کی ٹیموں کے ساتھ ایمبولنس کو دوڑتے ہوئے دیکھا گیا جنہوں نے درد اور تکلیف سے کراہنے والے مسافرین کی مرہم پٹی کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ گیس کٹر کے ذریعہ ایک کمپارٹمنٹ کو کاٹ کر مسافرین کو باہر نکالا گیا۔ اس حادثہ کے باعث لکھنؤ ۔ وارانسی سیکشن پر ریلوے ٹریفک مسدود ہوگئی۔ مقام حادثہ سے انجن اور بوگیوں کو ہٹانے کیلئے لکھنؤ اور رائے بریلی سے خصوصی کرینس طلب کرلئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ راج شیکھر نے بتایا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے سرکاری دواخانوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو طلب کرلیا گیا اور 15ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کو مختلف ہاسپٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ مسافرین کی بچراوانہ ریلوے اسٹیشن سے ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے 15 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں پر سونیا گاندھی کا اظہار رنج
نئی دہلی20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام )صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج المناک ٹرین حادثہ پر جس میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 150 زخمی ہوگئے اظہار رنج کیا اور کہا کہ وہ مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہار ہمدردی کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ حکومت کافی معاوضہ ادا کرنے کے اقدامات کرے گی۔زخمیوں کو کافی امداد دی جائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT