Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / اتر پردیش میں پالی تھین کے استعمال پر امتناع: اکھلیش یادو

اتر پردیش میں پالی تھین کے استعمال پر امتناع: اکھلیش یادو

لکھنؤ۔/18ڈسمبر، (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کو ماحولیات دوست مقام بنانے کی کوشش کے طور پر ریاستی حکومت نے ساری ریاست میں پالی تھین کے استعمال پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ایک ماہ قبل الہ آباد ہائی کورٹ نے اس کے استعمال پر امتناع کی ہدایت جاری کی تھی۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’ ہم نے ریاست بھر میں پالی تھین اور پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال پر امتناع عائد کردیا ہے۔ اتر پردیش کو ماحولیات دوست بنانے کیلئے عدالتی ہدایت جاری کی گئی تھی، ہم عوام کو متبادل اشیاء کی فراہمی پر غور کررہے ہیں۔‘‘  اکھلیش کی زیر صدارت آج یہاں منعقدہ کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تاہم اس پر عمل آوری کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گ

Top Stories

TOPPOPULARRECENT