Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / اتفاقاً گولی لگنے سے پولیس کانسٹبل ہلاک

اتفاقاً گولی لگنے سے پولیس کانسٹبل ہلاک

نئی دہلی میں مطلوبہ مجرم کو پکڑنے کی کارروائی
نئی دہلی ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس اسپیشل سیل کا ایک کانسٹبل آج اس وقت گولی لگنے سیہلاک ہوگیا جب بیرون دہلی علاقہ روہنی میں ایک مجرم کو پکڑنے کی کارروائی کے دوران توازن کھودینے کے باعث اس کی AK-47 رائفل سے اتفاقاً گولی نکل پڑیں۔ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ کانسٹبل آنند کھیتری کو پولیس کے انسداد دہشت دستہ میں متعین کیا گیا ہے اور آج ایک مہم کے دوران گولی اس کی ٹھوڈی پر لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ یہ اتفاقی فائرنگ کا معاملہ ہے ۔ اگرچیکہ کانسٹبل کو فی الفور ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ا سپیشل کمشنر پولیس (اسپیشل سیل) ارویند دیپ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح 5.30 بجے پیش آیا جب اسپیشل سیل کی ٹیم علاقہ روہنی سیکٹر 21 میں ایک منزلہ عمارت کو گھیرلیا جہاں پر ایک مطلوبہ مجرم اشوک عرف سونو اور اس کا ساتھی روپوش ہونے کی اطلاعات تھی جو کہ جنوب مغربی دہلی کے گینگسٹر منجیت محل کا ساتھ اور 9 کیسوں میں مطلوب ہے اور اس کے سرپر 20 ہزار روپئے کا انعام ہے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی سونو مکان کی چھت پر چڑھ گیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے کانسٹبل آنند کھتری پکڑلیا گیا۔ نیچے لانے کے دوران وہ توازن کھودیا اور اس کی رائفل سے گولی نکل کر ٹھوڈی میں پیوست ہوگئی ۔ اگرچیکہ مطلوب مجرم پکڑلیا گیا لیکن کانسٹبل کی موت واقعہ ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT