Wednesday , December 19 2018

اتم کمارریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل 70 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہونے کا دعویٰ

حیدرآباد۔17۔نومبر(سیاست نیوز ) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں ریاستی کانگریس کے صدر اتم کمارریڈی نے سوریہ پیٹ ضلع کے حضورنگر اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس حلقہ کے عوام ان کے بچوں کی طرح ہیں۔وہ ریلی کی شکل میں اپنے حامیوں اور کانگریس پارٹی کے ضلعی لیڈروں و کارکنوں کی ساتھ ریلی کی شکل میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے پہنچے ۔انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیاکہ وہ 70ہزار ووٹوں کی اکثریت سے اس نشست پر کامیاب ہوں گے ۔ ۔انہوں نے کہاکہ انہیں کوئی اولاد نہیں ہے اور اس حلقہ کے عوام ہی ان کی اولاد کی طرح ہیں۔قبل ازیں انہوں نے پوجا بھی کی۔واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف کانگریس کی زیرقیادت عظیم اتحاد تشکیل دیاگیا ہے جس میں تلگودیشم پارٹی کے ساتھ ساتھ سی پی آئی اور تلنگانہ کوریاست کادرجہ دلانے کیلئے سرگرم تحریک چلانے والے کودنڈارام کی پارٹی تلنگانہ جناسمیتی بھی شامل ہے ۔119رکنی تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات 7دسمبر کوہونے والے ہیں ۔کانگریس نے 94اسمبلی حلقوں پر مقابلہ کا اعلان کیا ہے جبکہ بقیہ نشستیں عظیم اتحاد میں شامل اپنی حلیف جماعتوں کو چھوڑ دیاگیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT