Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اتم کمار ریڈی و کنٹیا کا آج سے مرن برت

اتم کمار ریڈی و کنٹیا کا آج سے مرن برت

حیدرآباد ۔ 8 اپریل ( این ایس ایس ) کانگریس صدر راہول گاندھی کی جانبسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے ملک گیر سطح پر بھوک ہڑتال شروع کرنے کی اپیل کے پیش نظر تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر این اتم کمار ریڈی اور کل ہند کانگریس کے سکریٹری نگران امور تلنگانہ مسٹر آر سی کنٹیا کل 9 اپریل کو 10.30 بجے دن گاندھی بھون میں اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ( مرن برت ) کا آغاز کرینگے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس بھوک ہڑتال میں پارٹی کے دوسرے سینئر قائدین اور کارکن بھی حصہ لیں گے ۔ کیپٹن این اتم کمار ریڈی نے تمام کانگریس قائدین اور پارٹی ورکرس سے اپیل کی کہ وہ یا تو گاندھی بھون میں یا پھر اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹرس پر منعقد ہونے والی اس غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے اس کو کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT