Saturday , October 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اتم کمار ریڈی کی بس یاترا کا 26فبروری سے آغاز

اتم کمار ریڈی کی بس یاترا کا 26فبروری سے آغاز

نظام آباد:21؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عصر حاضر میں جہاں اردو تقریباً ختم ہوتی جارہی ہے وہیں کچھ شخصیتیں ایسی بھی ہیںجنہوںنے اردو زبان کی بقاء اور تحفظ کیلئے اپنی جان لگانے کی ٹھان لی ہے ان میں ایک نام کاماریڈی ضلع کے ممتاز شاعر و افسانہ نگار رحیم انور کا بھی ہے جنہوںنے تقریباً تین دہوں سے اردو زبان اور اس کی ترقی و ترویج کو اپنا وظیفہ بنایا موصوف کی اب تک دس تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں اور اب گیارہویں تصنیف افسانوی مجموعہ ’’بدلتے موسم‘‘ کی رسم اجراء ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سمیع امان نے دفتر ادارہ گونج پر منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نظام آباد ضلع کے خاموش شاعر قدیرد انش کی کتاب’’دل ہے کھلی کتاب‘‘ کی بھی رسم اجراء انجام دی گئی۔ مذکورہ دونوں شاعر ادارہ گونج سے گذشتہ کئی دہوں سے وابستہ ہیں ادارہ گونج گذشتہ چالیس برسوں سے افراد سازی کا کام انجام دے رہاہے۔ جناب جمیل نظام آبادی تلنگانہ ہی نہیں بلکہ ملک کے ایک ممتاز شاعر کے ساتھ ساتھ اردو کی خدمت کو اپنا نصب العین بتاتے ہوئے ادارہ گونج کی سرپرستی کررہے ہیں۔ اس موقع پر جناب جمیل نظام آبادی ،تمیم نظام آبادی، شریف اطہر ، جلال اکبر، ایم بی ٹی قائد عبدالقادر ساجد، ماجد لنک کمپیوٹرس کے علاوہ معززین کی ایک خاصی تعداد موجود تھی۔ یہ دونوں کتابوں کی رسم اجراء جمیل نظام آبادی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT