Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اتم کمار ریڈی کی راہول گاندھی سے ملاقات

اتم کمار ریڈی کی راہول گاندھی سے ملاقات

حیدرآباد۔/23اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ کے انچارج آر سی کشٹیا کے ساتھ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیم اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ تلنگانہ کے کئی کانگریس قائدین راہول گاندھی سے ملاقات کرنے دہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں لیکن راہول گاندھی نے آج صدر تلنگانہ اتم کمار ریڈی کو ملاقات کا وقت دیا۔ تلنگانہ کانگریس اُمور کے انچارج آر سی کشٹیا اور ان کے معاون اے آئی سی سی سکریٹری ستیش نے راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ راہول گاندھی نے تلنگانہ میں کانگریس کو مستحکم کرنے کیلئے پارٹی کے تمام قائدین کو اعتماد میں لے کر کام کرنے کا اتم کمار ریڈی کو مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT