اتوار کو احاطہ سیاست میں مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کی نگرانی میں مختلف امراض کا حجامہ کے ذریعہ علاج

ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کی نگرانی میں مختلف امراض کا حجامہ کے ذریعہ علاج
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز اتوار 25 مئی 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے مشہور حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے یم ڈی حجامہ پر کیا ہے کی نگرانی میں ماہر حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ اور حجامہ کریں گے ۔ ایسے مرد حضرات جو ذیابطیس ، بی پی ، آدھے سر کا درد ، جوڑوں کا درد ، کمر کا درد ، اعصابی امراض جیسے نسیان ، مردانہ کمزوری ، موٹاپا کے علاوہ سنت کی روشنی میں صحت مند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ قدیم اطباء کے نظریہ کے مطابق چاند کے 15 تاریخ کے بعد حجامہ کرواناکافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیوں کہ چاند کی 15 تاریخ کے بعد بیماریاں بہت جلد جسم میں پیدا ہوجاتی ہیں ۔ حجامہ کروانے کے خواہش مند مریض اپنے نام فون نمبر 040-65699966 پر 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک رجسٹرڈ کروائیں ۔ مریض سے کپ کے پیسے علحدہ سے لیے جائیں گے ۔ اور فی کپ 50 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT