Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو انٹرنیشنل اسکول میں ریجنل سائنس فیر جناب عامر علی خاں صدر سائنس فیر اکیڈیمی افتتاح کریں گے

اتوار کو انٹرنیشنل اسکول میں ریجنل سائنس فیر جناب عامر علی خاں صدر سائنس فیر اکیڈیمی افتتاح کریں گے

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سائنس فیر اکیڈیمی کی جانب سے ریجنل سائنس فیر اکٹوبر 2017 کا بروز اتوار 29 اکٹوبر کو صبح 10 بجے ڈاکٹر قاضی سراج اظہر سرپرست سائنس فیر افتتاح کریں گے ۔ فیر کا انعقاد اقبالیہ انٹرنیشنل اسکول جوبلی ہلز میں منعقد کیا جائے گا ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست و صدر اکیڈیمی صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر پربھاکر ، محترمہ سمیرہ ثاقب رسول خاں ، مسٹر رمیش ڈی ای او حیدرآباد ، جناب عارف الدین چیرمین گلوبل کالج مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ محترمہ نسرین فاطمہ جنرل سکریٹری اکیڈیمی ، محترمہ امتہ الحی فاطمہ ، پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نائب صدور کے علاوہ اراکین کمیٹی ڈاکٹر مظفر علی ساجد ، جناب عبدالرحمن ، محترمہ سعادیہ ، محترمہ غفور النساء نے تمام اسکول کے انتظامیہ اور طلباء و طالبات کو بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے ۔ محترمہ نسرین فاطمہ جنرل سکریٹری نے بتایا کہ مختلف اسکولس کے 200 سے زائد طلباء وطالبات سائنس فیر میں شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT