Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو رائل ریجنسی گارڈن میں رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

اتوار کو رائل ریجنسی گارڈن میں رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

 

سیاست و ایم ڈی ایف سے انتظامات ، سینکڑوں لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے دستیاب
جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی معاشرہ میں سنگین مسئلہ بنتی جارہی ہے ۔ ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے گذشتہ کئی برسوں کے دوران منظم اور باقاعدہ تحریک کے تحت شادی کو آسان بنانے کے لیے بے شمار اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں رشتوں کے انتخاب کے لیے ایک چھت کے نیچے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں کو ان کی پسند کے موزوں رشتوں کے انتخاب کے لیے دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس کے ذریعہ اب تک 11 ہزار سے زائد پیامات طئے کئے گئے اور جس سے ہر طرح کی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ شادیوں کے لیے رشتے طئے کرنے کو ممکن بنایا جاسکا ۔ چنانچہ اب تک شہر اور اضلاع میں دو بدو ملاقات کے 77 پروگرام نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے ۔ اس سلسلہ کا 78 واں دوبدو ملاقات پروگرام آئندہ اتوار 8 اکٹوبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس ، آصف نگر روبرو پٹرول پمپ میں مقرر ہے ۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں رجسٹرڈ پیامات ملاحظہ کے لیے رکھے جائیں گے جن میں انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، بی ایڈ ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ ، فاضل ، اور دیگر زمروں کے رشتے شامل کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ عقد ثانی کے سینکڑوں رشتے دستیاب رہیں گے ۔ والدین اور سرپرستوں لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز ملاحظہ کرنے کے ساتھ ساتھ پروگرام میں موجود والدین اور سرپرستوں سے تبادلہ خیال کرسکیں گے ۔ اس لیے والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے لڑکے اور لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس اپنے ہمراہ لائیں ۔ صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کریں گے ۔ جناب سعید بن محمد القیعطی اور جناب فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹرس رائل ریجنسی گارڈنس بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ مولانا عبدالملک مظاہری خطیب مسجد فردوس وجئے نگر کالونی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف شرکاء کا خیر مقدم کریں گے ۔ جناب محمد عبدالقدیر آرگنائزنگ پریسیڈنٹ ایم ڈی ایف انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ جناب محمد تاج الدین ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، میر انور الدین ، احمد صدیقی مکیش ، سید اصغر حسین ، اے اے کے امین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، محمد نصر اللہ خاں ، خدیجہ سلطانہ ، آمنہ فاطمہ ، محمد برکت علی ، سید الیاس باشاہ ، سید ناظم الدین ، محمد شاہد حسین اور دوسروں نے والدین اور سرپرستوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

 

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) :

 

TOPPOPULARRECENT