Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو راجندر نگر میں رشتوں کا دوبدو پروگرام

اتوار کو راجندر نگر میں رشتوں کا دوبدو پروگرام

صدارت جناب زاہد علی خاں کریں گے ، کے ویشویشور ریڈی اور ایس دامودھر ریڈی مہمانان خصوصی

صدارت جناب زاہد علی خاں کریں گے ، کے ویشویشور ریڈی اور ایس دامودھر ریڈی مہمانان خصوصی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : مسلمان لڑکوں و لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے والدین و سرپرستوں کے لیے 31 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 25 مئی کو صبح 9 تا 3 بجے دن ایس ٹی آر گارڈن ( سامبا دامودھر ریڈی فنکشن ہال ) پلر نمبر 176 ، اپر پلی چوراہا ، راجندر نگر میں مقرر ہے ۔ ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام ہونے والے اس پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف کریں گے ۔ چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ کونڈا ویشویشور ریڈی اور سینئیر ٹی آر ایس لیڈر ایس دامودھر ریڈی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف

خیر مقدم کرتے ہوئے ایم ڈی ایف کی سرگرمیوں کی تفصیل پیش کریں گے ۔ اس موقع پر مسلم لڑکے و لڑکیوں کے لیے موزوں و معیاری رشتے دستیاب رہیں گے ۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے کونسلنگ کے 10 مراکز اور دو رجسٹریشن کاونٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ عقد ثانی کے لیے خصوصی کاونٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے والدین و سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ لڑکے و لڑکیوں کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا لائیں ۔ ایس ٹی آر گارڈن پر رجسٹریشن کا آغاز 9 بجے دن سے ہوگا اور 2 بجے دن رجسٹریشن بند کردئیے جائیں گے ۔ جناب شعیب احمد جنرل سکریٹری میناریٹی سیل ٹی آر ایس اور جناب سید حمید الخالد صدر راجندر نگر میناریٹی سیل کے تعاون و اشتراک سے یہ دوبدو ملاقات پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر ایس اے مجید ، جناب اقبال احمد خاں ،

ڈاکٹر ایوب حیدری ، محمد عبدالقدیر نائب صدر محمد خواجہ معین الدین ، محترمہ شاہین ، افروز ، محمد برکت علی ، محمد فرید الدین ، احمد صدیقی مکیش ، شاہد حسین ، سید ناظم الدین ، ضیا الرشید ، محمد نصر اللہ خاں ، سید الیاس باشاہ اور دیگر اراکین نے راجندر نگر ، اپر پلی ، عطا پور ، کشن باغ ، چنتل میٹ کے اطراف و اکناف کی بستیوں میں رہنے والے مسلم والدین و سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مفت خدمات سے استفادہ کریں اور اپنے لڑکے و لڑکیوں کے لیے موزوں رشتہ کا انتخاب کریں ۔ اس بار بھی دوبدو ملاقات پروگرام کے موقع پر کمپیوٹرس کی مدد سے لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا و فوٹو کا شخصی طور پر مشاہدہ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جناب زاہد فاروقی انچارج کی زیر نگرانی 10 سے زائد کمپیوٹرس سسٹم رکھے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT