Wednesday , December 12 2018

اتوار کو ٹولی چوکی میں رشتوں کا دوبدو پروگرام

سیاست و ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے

سیاست و ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( دکن نیوز ) : سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے 42 واں دوبدو ملاقات پروگرام 21 جون اتوار ، ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام کی نگرانی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم خیر مقدم کریں گے ۔ محمد معین الدین صدر فیڈریشن ٹولی چوکی کالونیز مہمان خصوصی ہوں گے ۔ دوبدو ملاقات پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اور والدین و سرپرستوں کے مسلسل اصرار پر رمضان المبارک میں یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جو 11 بجے دن تا 4 بجے شام جاری رہے گا ۔ اس دوبدو پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں والدین و سرپرست رشتوں کے انتخاب میں باہمی مشاورت کرسکیں گے جس کے لیے مختلف زمرے بنائے جارہے ہیں جن میں ایس ایس سی سے لے کر پوسٹ گریجویشن اور میڈیسن ایم بی بی ایس اور بی یو ایم ایس تک کے کاونٹرس شامل ہیں ۔ محمد عبدالقدیر نائب صدر فورم نے بتایا کہ اس دوبدو پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ دوبدو پروگرام کے موقع پر ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں رجسٹریشن کاونٹر بنایا جائے گا ۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس ساتھ رکھیں ۔ تفصیلات 9394801526 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT