Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو پلس پولیو پروگرام، انتظامات کو قطعیت

اتوار کو پلس پولیو پروگرام، انتظامات کو قطعیت

چھ لاکھ بچوں کو پولیو خوراک پلانے کا منصوبہ، پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل
حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز) پلس پولیو پروگرام منعقد شدنی 17 جنوری بروز اتوار کو کامیاب بنانے کی کمشنر بلدیہ نے عوام سے اپیل کی ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج پلس پولیو کے خصوص میں پوسٹر کو جاری کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ پلس پولیو پروگرام کو کامیاب بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پلس پولیو پروگرام کے دوران شہر کے 6 لاکھ بچوں کو پلس پولیو کی خوراک دی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے 9 لاکھ 25 ہزار مکانات تک پہونچ کر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی خوراک دی جائے گی۔ کمشنر نے بتایا کہ پولیو خوراک کی فراہمی کے لئے 3 ہزار 38 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ 191 ٹرانٹ پوائنٹ اور 3,032 خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جو گھر گھر جاکر پولیو خوراک فراہم کریں گے۔ اس سلسلہ میں 5 لاکھ 82 ہزار پولیو خوراک تیار کرلی گئی ہے اور پوسٹر جاری کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT