Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اتوار کو کاروباری ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ:چیف منسٹر

اتوار کو کاروباری ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ:چیف منسٹر

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اتوار کو تمام تجارتی ادارے ‘ دوکانات کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ ضرورت پڑنے پر قوانین میں ترمیم کی جائیگی ۔ چندر شیکھر راو نے اجلاس میں مختلف امور پر عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور کئی فیصلے کرکے عہدیداروں کو ان پر عمل آوری کو یقینی بنانے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ۔ ذرائع نے کہا کہ ریاست کے تمام علاقوں میں سوچھ بھارت پروگرام پر عمل آوری کرنے‘ ہر ماہ پہلے اور تیسرے ہفتہ میں سوچھ بھارت پروگرام منعقد کرنے ‘تعلیمی اداروں سرکاری دفاتر‘ ہاسپٹلس و دیگر مقامات کو صاف ستھرا رکھنے ‘ مدارس میں بیت الخلائیں تعمیر کرنے ‘ اتوار کو تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے ہر جگہ تمام دوکانات شاپنگ مالس و دیگر تجارتی اداروں کو کھلے رکھنے محکمہ لیبر سے تجاویز حکومت کو روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ علاوہ ازیں عوام کو اتوار کو شاپنگ کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ دوکانات و تجارتی اداروں کے ملازمین کو ہفتہ واری چھٹی کو یقینی بنانے ‘ ہر سال ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ’ہریتا ہارم تقاریب ‘ منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔ آئندہ تین سال میں 230 کروڑ پودوں کی شجرکاری ‘ گرما کے آغاز پر حسین ساگر جھیل کی صفائی کے کاموں کا آغاز کرنے پر زور دیا ۔ ہر ماہ فبروری کے آخری ہفتہ میں ’مشن کاکتیہ ‘تقاریب منعقد کرنے ‘ تعمیر امکنہ اسکیمات پر موثر عمل آوری کرنے ‘ گرام پنچایتوں ‘بلدیات کے برقی بقایاجات کی فی الفور ادائیگی کیلئے عہدیداروں کو اقدامات کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT