Friday , April 27 2018
Home / دنیا / اثاثوں کی واپسی کیلئے نائیجیریا اور سوئٹزرلینڈ میں سمجھوتہ

اثاثوں کی واپسی کیلئے نائیجیریا اور سوئٹزرلینڈ میں سمجھوتہ

ابوجا، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا اور سوئٹزرلینڈ نے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی املاک کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے آج مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ۔ مغربی افریقی ملک نائیجیریاکے صدر محمد بوہاری کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ بیان کے مطابق نائیجیریا، سوئٹزرلینڈ اور بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم (آئی ڈی اے ) کے درمیان مفاہمت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔سوئٹزرلینڈ نے دسمبر میں کہا تھا کہ وہ عالمی بینک کے ساتھ کئے گئے ایک معاہدہ کے تحت سابق فوجی حکمران سنی اباچا کے خاندان سے ضبط کی گئی جائیداد میں سے تقریباً 32 کروڑ 10 لاکھ ڈالر نائیجیریا کو واپس کرے گا۔ غور طلب ہے کہ 2015 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے صدر محمدبوہاری نے کئی ممالک سے مدد کی اپیل کی تھی جس سے زیادہ سے زیادہ ضبط کی گئی املاک کو واپس لایا جا سکے ۔

TOPPOPULARRECENT