Wednesday , December 19 2018

اجئے کلم آندھرا پردیش کے نئے چیف سکریٹری مقرر

حیدرآباد 27 فبروری ( سیاست نیوز ) مسٹر اجئے کلم آئی اے ایس کو آندھرا پردیش کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے آج شام ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کلم کو مسٹر ستیہ پرکاش ٹکر کی بجائے نیا چیف سکریٹری مقرر کیا ہے ۔ فی الحال وہ اسپیشل چیف سکریٹری فینانس و ریوینیو کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور سرکاری حلقوں میں ان کا کافی احترام ہے ۔ وہ تاہم 31 مارچ کو وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے ۔ یکم اپریل کو ایک اور سینئر آئی اے ایس عہدیدار دنیش کمار مسٹر کلم کے جانشین کی حیثیت سے نئے چیف سکریٹری بنیں گے ۔ ریاستی حکومت کے حکمنامہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ مرکزی حکومت نے مسٹر کلم کی معیاد میں چھ ماہ کی توسیع دینے ریاستی حکومت کی سفارش کو مسترد کردیا تھا اس لئے ان کے جانشین کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT