Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اجتماعی شادیاں ، درخواستیں مطلوب

اجتماعی شادیاں ، درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد یونس ذکی معتمد عمومی انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کے بموجب غریب و مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں 25 جنوری کو انجام پائیں گی ۔ مزید درخواستوں کی وصولی کے لیے آخری تاریخ 5 جنوری رکھی گئی ہے ۔ ایسے والدین و سرپرست جن کی لڑکی یا لڑکے کا رشتہ طئے ہوچکا ہو تو لڑکا و لڑکی کے راشن کارڈ ، آدھار کارڈ یا شن

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد یونس ذکی معتمد عمومی انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کے بموجب غریب و مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں 25 جنوری کو انجام پائیں گی ۔ مزید درخواستوں کی وصولی کے لیے آخری تاریخ 5 جنوری رکھی گئی ہے ۔ ایسے والدین و سرپرست جن کی لڑکی یا لڑکے کا رشتہ طئے ہوچکا ہو تو لڑکا و لڑکی کے راشن کارڈ ، آدھار کارڈ یا شناختی کارڈ ، ان تینوں میں سے کسی ایک کی زیراکس معہ 2 عدد فوٹو ، پاسپورٹ سائزکے ساتھ ، لڑکا ، لڑکی اور 3 ، 3 ذمہ دار افراد درخواست فارم کی تکمیل کے لیے آناضروری ہے ۔ دن کے اوقات میں 10 بجے تا 6 بجے شام بمکان محمد شرف الدین قریشی ، معتمد انتظامی انجمن فلاح معاشرہ رحمت نگر یاقوت پورہ پر اور شام 7 بجے دفتر انجمن فلاح معاشرہ روبرو اسلامیہ ڈگری کالج ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT