Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / اجتماعی عصمت ریزی کیس میں 3ملزمین قصور وار ثابت

اجتماعی عصمت ریزی کیس میں 3ملزمین قصور وار ثابت

کولکتہ۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سٹی کورٹ نے آج 3سال قبل پارک اسٹریٹ علاقہ میں ایک چلتی ہوئی کار میںایک 40سالہ خاتون کی جو کہ دو کمسن لڑکیوں کی ماں ہے اجتماعی عصمت ریزی کے الزام میں 3 افراد کو مجرم قراردیا ہے ۔ سٹی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج چیرنجیب بھٹا چاریہ نے آج پارک اسٹریٹ گینگ ریپ کیس میں فیصلہ صادر کیا کہ کل سزاء کی نوعیت کا اعلان کریں گے جبکہ کیس کی سماعت بند کمرہ میں کی گئی تھی۔ ممکن ہے کہ ملزمین کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔ عدالت نے تین ملززین رومان خان، نصیر خاں اور سمیت بجاج کو اجتماعی عصمت ریزی کا مرتکب قرار دیا۔ تاہم پولیس اصل ملزم قادر خان اور دیگر ملزم علی کو گرفتار نہیں کرسکی۔ جبکہ عصمت ریزی کاشکارخاتون کی جاریہ سال مارچ میں موت واقع ہوگئی ۔ اس خاتون کو قلب شہر میں واقع پارک اسٹریٹ سے اٹھالیا گیا تھا اور ایک کار میں اجتماعی عصمت ریزی کے بعد دو کلو میٹر دور لے جاکر پھینک دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT