Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اجتماعی عصمت ریزی کے ملزم فیصل دیانی اور اس کی ٹولی کے خلاف مزید شکایتیں

اجتماعی عصمت ریزی کے ملزم فیصل دیانی اور اس کی ٹولی کے خلاف مزید شکایتیں

مظلومین کی داستانیں منظر عام پر ، پولیس کارروائی کا خیرمقدم ، مزید تحقیقات کا امکان

مظلومین کی داستانیں منظر عام پر ، پولیس کارروائی کا خیرمقدم ، مزید تحقیقات کا امکان
حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) اجتماعی عصمت ریزی کے معاملہ میں گرفتار بدنام ززانہ ٹولی کے کالے کرتوتیں منظر عام پر آنے لگی ہیں ۔ یاد رہے کہ فیصل دیانی اور اس کے ٹولی کے خلاف پہاڑی شریف پولیس نے سخت کارروائی کی تھی اور اب ایک تازہ ایف آئی آر اس ٹولی کے سرغنہ اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔ امکان ہے کہ پولیس بہت جلد اس ٹولی کو اپنی تحویل میں لے گی اور اس خصوص میں پہاڑی شریف پولیس نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس ٹولی سے مزید تحقیقات کیلئے اپنی تحویل میں دیا جائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک لڑکی کی ہمت اور ظلم کے خلاف جرات مندانہ اقدام کے بعد عوام آگے آنے لگے ہیں اور فیصل دیانی اور اس کی ٹولی کی جانب سے ستائے گئے افراد پولیس سے رجوع ہورہے ہیں ۔ کل تک اس ٹولی کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نہیں تھا اور ان کے ظلم و زیادتیوں کو عوام سنتے رہے ۔ شوہر کے سامنے بیوی کی رسوائی اور بیوی کے سامنے شوہر کی رسوائی نوجوان لڑکیوں کو بدنام کرنا اور ان کا استحصال کرنا مبینہ طور پر اس ٹولی کی عادت بن گئی تھی ۔ تاہم اب ایک کے بعد دیگر ان کے ظلم کی دستانیں منظر عام پر آرہی ہیں ۔ لڑکی کی دلیری اور پولیس کی غیر جانبدار کارروائی نے علاقہ سے ظالم ٹولی کو بے نقاب کر دیا ہے اور پہاڑی شریف کی عوام بھی پولیس کی کارروائی سے مطمین ہیں اور اب وہ پولیس سے شکایت کرنے لگے ہیں ۔ اس خصوص میں انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ ایک شخص کے ساتھ مارپیٹ اور ویڈیو کلیپنگ کے ثبوت کے بعد کرائم نمبر 343/14 کے تحت دفعات 307 اور 448 مقدمات درج کرلیا گیا ۔ یہ مقدمہ فیصل دیانی ، سالم حمدی اور قادر بارکبا کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے آج عدالت سے ان ملزمین کی تحویل کیلئے درخواست کرچکی ہے اور عدالت کی اجازت کے بعد انہیں تحویل میں لیکر مزید تفتیش اور تحقیقات کی جائے گی ۔ پولیس پہاڑی شریف کی کارروائی سے علاقہ کی عوام مطمین ہیں اور پولیس کارروائی کی ستائش کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT