Friday , May 25 2018
Home / دنیا / اجتماعی قبر سے 10 روہنگیاؤں کی نعشیں برآمد

اجتماعی قبر سے 10 روہنگیاؤں کی نعشیں برآمد

ینگون۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی فوج کے مطابق روہنگیاؤں کی آبادی والے ایک موضع میں ایک قبر سے 10 نعشیں برآمد ہوئی ہیں جو راکھین اسٹیٹ سے قریب ہے۔ یاد رہے کہ راکھین اسٹیٹ وہی مقام ہے جہاں روہنگیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا جس کے بعد لاکھوں روہنگیا خوف و دہشت کے عالم میں بنگلہ دیش فرار ہوگئے۔ راکھین اسٹیٹ میں روہنگیاؤں کے مقامات کو بھی نذرآتش کردیاگیا تھا۔ 25 اگست کو ملک کی فوج سے بھی ان کے خلاف زبردست کارروائی کی تھی جس کے لئے استدلال یہ پیش کیا گیا کہ فوج دراصل پولیس چوکیوں پر حملہ کرنے والے روہنگیا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور اسی وقت سے ہی روہنگیاؤں کے سینکڑوں مکانات نذرآتش کردیئے گئے تھے اور تقریباً 655,000 روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرس ودھ آؤٹ بارڈرس کا کہنا ہے کہ روہنگیاؤں کے خلاف کی گئی کارروائی کے پہلے ہی ماہ میں تقریباً 6,700 روہنگیاؤں کا قتل عام کیا گیا جبکہ اقوام متحدہ سے بھی میانمار کی فوج پر روہنگیاؤں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا تھا جبکہ بدھ مذہب کی پیروی کرنے والوں کی اکثریت والے اس ملک نے الزام کی تردید کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT