Friday , December 15 2017
Home / دنیا / اجتماعی قبر ملنے کے بعد مزید لاپتہ ہندوؤں کی تلاش

اجتماعی قبر ملنے کے بعد مزید لاپتہ ہندوؤں کی تلاش

ینگون 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے فوجیوں نے راکھین اسٹیٹ میں 28 ہندوؤں کی اجتماعی قبر دریافت ہونے کے بعد متعدد دیگر لاپتہ ہندوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس واقعہ کو فوجیوں نے روہنگیا مسلم دہشت گردوں کی کارروائی کا ایک ثبوت بتایا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ روہنگیا دہشت گردوں نے شمالی راکھین میں متعدد پولیس چوکیوں پر دھاوے کئے تھے۔ جس کے بعد فوج کی جوابی کارروائی میں ہزاروں روہنگیا بے گھر ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT