Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اجلاس عام ’’ محسن انسانیت ؐ کانفرنس‘‘ کے پوسٹرس کی رسم اجرائی

اجلاس عام ’’ محسن انسانیت ؐ کانفرنس‘‘ کے پوسٹرس کی رسم اجرائی

مٹ پلی۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیتہ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام اجلاس عام محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد 21 فبروری بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام آرٹس کالج گراؤنڈ مکرم پورہ کریم نگر عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں مہمانان خصوصی مولانا سید محمود اسعد مدنی ، مولانا محمد رحمت اللہ القاسمی کی شرکت متوقع ہے۔ اس خصوص میں مدرسہ تجوید القرآن مٹ پلی پر ذمہ داران جمعیتہ علماء کریم نگر کے ہاتھوں اشتہار اجلاس عام محسن انسانیت ؐ کانفرنس کا رسم افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مفتی یونس القاسمی، جناب مفتی غیاث محی الدین، مولانا عمر فاروق، حافظ سید رضوان، حافظ محمد اشتیاق (کریم نگر ) ۔ مقامی علماء و حفاظ مولانا محمد سجاد حسین قاسمی، قاری محمود الحسن قاسمی، قاری محمد شفیع الدین، مولانا عبدالحمید قاسمی، حافظ محمد عبدالعزیز، مولانا محمد ریاض الرحمن قاسمی، مولانا محمد عمر سبیلی، حافظ محمد عثمان، مولانا محمد مظفر داؤدی، مفتی ابو صباح، قاری محمد رفیع الدین، طلباء مدرسہ تجوید القرآن اور دیگر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT