Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ میں تمام معاملات طے پا گئے

اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ میں تمام معاملات طے پا گئے

فیصل آباد ، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر سعید اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پاگئے ہیں ۔ ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سعید اجمل اپنی کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین استعمال میں لاسکتے ہیں اور وہاں پر پاکستانی کرکٹر کو تربیت دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ اکیڈمی نوجوان کرکٹرز کیلئے بن رہی ہے اور یونیورسٹی کی جگہ حکومت کی ملکیت ہے۔ ’’میں اس پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا ، میرا مقصد اس قوم کے نوجوانوں کو بہترین کرکٹر بنانا اور ان کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا ہے تاکہ وہ دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے ملک کا نام روشن کرسکیں۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ وہاں اتوار کو میچ ہوگا اور ادھر ہی تمام معاملات سے متعلق  یادداشت مفاہمت پر دستخط کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT