Saturday , December 15 2018

اجمل بہتر ایکشن کے ساتھ واپسی کریں گے: ثقلین مشتاق

لاہور ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہیکہ حقیقت دیانتداری سے کہا جائے تو سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ بہتر ایکشن کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں لوٹیں گے اور وہ بہتر انداز کے ساتھ بولنگ کرسکیں گے۔ گذشتہ 22 دن سے ثقلین مشتاق سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پ

لاہور ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہیکہ حقیقت دیانتداری سے کہا جائے تو سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ بہتر ایکشن کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں لوٹیں گے اور وہ بہتر انداز کے ساتھ بولنگ کرسکیں گے۔ گذشتہ 22 دن سے ثقلین مشتاق سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر کام کررہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے آئندہ چند دنوں میں آف اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا اپنے طور پر بائیومکینک تجزیہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تسلی بخش رپورٹ کی روشنی میں آئی سی سی سے رجوع کیا جائے گا، کہ وہ باضابطہ طور پر ان کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کرے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ کے امپائرس نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے قواعد وضوابط کے برخلاف ہونے کے بارے میں رپورٹ دی تھی

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو برسبین کی بائیومکینک لیبارٹری میں ان کے بولنگ ایکشن کے تجزیے کے لیے بھیجا تھا جس کی رپورٹ نے مقرر کردہ 15 ڈگری کی حد سے زیادہ بولنگ کررہے ہیں جس پر آئی سی سی نے انہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔ پی سی بی ذرائع کے بموجب ثقلین روزانہ محنت کررہے ہیں اور انہیں تجزیے کیلئے کارڈف بھیجا جائے گا۔ آئی سی سی کو بھی ثقلین مشتاق کی میڈیکل شواہد کو سامنے رکھنا چاہیے۔ ماضی میں وہ کئی مرتبہ زخموں کا شکار ہوئے ہیں۔ دریں اثناء اجمل نے ان عزائم کا اظہار کیا ہیکہ وہ نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کیلئے بے چین ہیں بلکہ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT