اجمل کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

کراچی ۔ 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نشین شہریار خان چاہتے ہیں کہ آف اسپنر سعید اجمل پہلے کچھ گھریلو کرکٹ کھیلیں تاکہ انہیں بولنگ ایکشن میں بہتری کے بعد قومی ٹیم میں منتخب کرنے کیلئے غور کیا جاسکے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو کل ہی منظوری دیدی تھی ۔ ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین نہیں ہے

کراچی ۔ 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نشین شہریار خان چاہتے ہیں کہ آف اسپنر سعید اجمل پہلے کچھ گھریلو کرکٹ کھیلیں تاکہ انہیں بولنگ ایکشن میں بہتری کے بعد قومی ٹیم میں منتخب کرنے کیلئے غور کیا جاسکے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو کل ہی منظوری دیدی تھی ۔ ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین نہیں ہے کہ سعید اجمل کو ورلڈ کپ کیلئے شامل کرنے کی آئی سی سی سے اجامت مل جائیگی ۔ شہریار خان نے آئی سی سی کی جانب سے اجمل کے بولنگ ایکشن کو درست قرار دئے جانے کے فوری بعد کہا کہ آف اسپنر کو ہنوز کچھ محنت کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کے تعلق سے غور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ ان کا ہی مفاد ہوگا کہ وہ پہلے گھریلو کرکٹ میں اور کلب کرکٹ کھیلیں ۔ جس کے بعد ان کی افادیت کا امتحان ہوسکتا ہے جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں واپسی کے تعلق سے سوچنا چاہئے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک موقع پر بورڈ نے اجمل کو جنید خان کی بجائے ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا تھا تاہم ٹیم انتظامیہ کا یہ احساس ہے کہ اجمل کو قومی ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ قبل از وقت ہی ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT