Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / اجمل کیلئے ایکشن درست کرنا آسان نہ ہوگا:گواسکر

اجمل کیلئے ایکشن درست کرنا آسان نہ ہوگا:گواسکر

ممبئی ۔ 15ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستانی اسپنر سعید اجمل کے لئے اپنا بولنگ ایکشن درست کرنا آسان نہ ہوگا۔ اپنے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ سعید اجمل نوجوان کھلاڑیوں کی زمرہ سے باہر ہیں لیکن انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے میں کامیاب ہونگے۔ گواسکر کے بموجب شائقین کرکٹ ان کو میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں اور انہیں بھی پوری امید ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ سعید اجمل کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھتے تو انہیں کافی مزہ آتا اور انہیں امید ہے کہ مخالف ٹیم کے بیٹسمین ان کی بولنگ کا مزہ لینے کی بجائے ان سے ڈرمحسوس کرتے ہونگے۔

TOPPOPULARRECENT