Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / اجمل کے ممکنہ متبادل عاطف کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک

اجمل کے ممکنہ متبادل عاطف کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک

کراچی۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مشکوک بولنگ ایکشن والے بولروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈومیسٹک سیزن میں ایمپائروں کو واضح ہدایات د ی گئیں ہیں کہ وہ ایسے بولروں کے ایکشن رپورٹ کریں۔ آف اسپنر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد کراچی کے آف اسپنر عاطف مقبول کا بولنگ ایکشن بھی شکوک وشبہات سے دوچار ہے اور سعید اجمل کی جگہ پاکستان ٹیم میں ان کی شرکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ کراچی ڈولفنز نے بھی پابندی کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے عاطف مقبول کو ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ نہ کھلانے کا فیصلہ ہے۔ ان کی جگہ کراچی نے پی آئی اے کے تجربہ کار آف اسپنر طاہر خان کو متبادل کے طور پر شامل کرنے کے لئے بورڈ کو درخواست دی ہے۔ پی سی بی کے باوثوق ذرائع کے بموجب سعید اجمل پر پابندی لگنے کے بعد پی سی بی جن اسپنرس کو اکیڈیمی لاہور طلب کیا تھا ان میں کراچی کے عاطف مقبول بھی تھے لیکن لاہور میں بایو میکنیکس نظام سے معائنہ ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ عاطف مقبول کا ایکشن بھی مشکوک ہے اور وہ بولنگ کرتے ہوئے کہنی کو 34 ڈگری سے زیادہ گھماتے ہیں۔ اکیڈیمی میں اسپین بولنگ کوچ مشتاق احمد، عاطف مقبول کے ایکشن پر کام کررہے ہیں لیکن بظاہر ان کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا خواب دکھائی دیتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT