Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اجمیرہ ریکھا، امریکہ میں فروغ قیادت کے پروگرام میں مدعو

اجمیرہ ریکھا، امریکہ میں فروغ قیادت کے پروگرام میں مدعو

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) قانون ساز اسمبلی کی رکن اجمیرہ ریکھا شیام نائیک کو 6 تا 25 اپریل امریکہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مہمانوں کے فروغ قیادت پروگرام میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ شریمتی اجمیرہ تلنگانہ کی وہ پہلی خاتون رکن اسمبلی ہیں، جو اس پروگرام میں شرکت کریں گی۔ وہ ضلع عادل آباد کے حلقہ خانہ پور کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے آج چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مجوزہ دورہ امریکہ سے مطلع کیا، جس پر چیف منسٹر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT